• news

عمران کے دھرنے میں شرکت کرینگے نہ حمایت شہداءفا¶نڈیشن لال مسجد کا اعلان

اسلام آباد(صباح نیوز)شہداءفاﺅنڈیشن آف پاکستان (لال مسجد)نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا موجودہ حکومت کے متعلق موقف درست ہے لیکن ان کا طریقہ کار غیرآئینی اور غیرقانونی ہے،شہداءفاﺅنڈیشن صرف ملک میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتی بلکہ شہداءفاﺅنڈیشن کی جدوجہد نظام عدل کے قیام اور اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہے،ملکی مسائل کا حل حکومت کی تبدیلی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی میں ہے ،عمران خان اور ان کے اتحادی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تو بات کرتے ہیں لیکن شہدائے لال مسجد کے متعلق ایک حرف بھی نہیں بولتے،کیا لال مسجد میں شہید ہونے والے پاکستانی نہیں تھے۔ شہداءفاﺅنڈیشن کی مرکزی شوریٰ کے اسلام آباد میں منعقد اہم اجلاس کے بعد ترجمان شہداءفاﺅنڈیشن حافظ احتشام احمد نے پالیسی بیان میں کہا ہے کہ”شہدا فاﺅنڈیشن کسی بھی غیر شرعی،غیرآئینی و غیرقانونی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔ اجلاس میں شہدا فاﺅنڈیشن کو ملک بھر میں منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس مقصد کے لئے ملک بھر میں رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہداءفا¶نڈیشن لال مسجد

ای پیپر-دی نیشن