18 عہدیدار اٹھا لیے گئے، بازیابی کا حکم دیا جائے، عوامی تحریک کا چیف جسٹس ہائیکورٹ کو خط
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکر ٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورنے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نام کھلے خط میں کہا ہے کہ ہمارے 18 عہدیداروں کو گھروں سے اٹھا لیا گیا ،انکی زندگی کو خطرہ ہے ، چیف جسٹس نوٹس لیں اورگرفتار کارکنوں کی بازیابی کا حکم دیں ۔ پارٹی عہدیداروں کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف،چودھری نثار اور آئی جی پنجاب ہونگے ۔انہوں نے خط میں لکھا کہ عہدیداروں کو تحصیل صفدر آباد،پسرور،راولپنڈی ،چکوال،کلر کہار،اٹک،فتح جنگ،تلہ گنگ،سیالکوٹ ،پنڈی گھیپ سے اٹھایا گیا۔انہوں نے اپنے کھلے خط میں عہدیداروں کے نام تحریر کرتے ہوئے کہا کہ جن 18عہدیداروں کو گھروں سے اٹھا یا گیا ان میں اشفاق احمد ،بشیر رندھاوا،ثقلین شاہ گیلانی،منیر احمد،ملک شمشاد،ملک ممتاز ،محمد جعفر صادق،فلک شیر علی ،صوفی ارشد،گلزمان،خلیل اختر،مشرف غفار،وسیم رمضان ،شکیل احمد،محمد شفیق،طارق محمود،عبد الوحید،محمد اشفاق شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمران ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں ، چادر اور چار دیواری کے تقدس اور آئین و قانون کو حکمران پامال کر رہے ہیں۔ اس صورتحال پر صرف عدالت کا ایسا فورم ہے جو حکومتی جبر کے شکار شہریوں کو فوری ریلیف دے سکتا ہے۔
خرم نواز خط