24 سال بعد بنی گالہ میں پولیس کا بڑا ایکشن، عمران کو گھر تک محدود کرنے کیلئے ایف سی کا ناکہ، فضائی نگرانی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بنی گالہ میں 24 سال بعد پولیس نے بڑا ایکشن کیا۔ 1992ءمیں نواز شریف کے پہلے دور حکومت میں راول ڈیم کے اطراف رہائش گاہیں بننے سے ڈیم میں آلودگی پیدا ہونے کا عمل روکنے کیلئے سی ڈی اے نے آپریشن کیا تھا جس میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ بھی رونما ہوا تھا جبکہ 24 سال بعد بنی گالہ میں عمران خان کے احتجاج کا راستہ روکنے اور انہیں اپنے گھر تک محدود رکھنے کیلئے پولیس نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ہمراہ ناکہ لگایا۔ اس دوران پنی گالہ کی جانب صرف ان شہریوں کو جانے کی اجازت دی گئی جن کے شناختی کارڈوں کے پتے بنی گالہ کے تھے۔ بنی گالہ کی سکیورٹی صورتحال کی کڑی نگرانی کیلئے علاقے کی دن بھر فضائی نگرانی کی جاتی رہی۔
بڑا ایکشن