پی ٹی آئی کا احتجاج، بھارت ایران سمیت متعدد ملکوں کے سفارتخانوں نے مانیٹرنگ شروع کردی
سرگودھا(صباح نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد سے ملک بھر میں جاری احتجاج کو بھارت، ایران سمیت دنیا کے متعدد سفارتخانوں نے مانیٹرنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام سفارتخانوں کے عملہ کو پاکستان میں جاری سیاسی کشیدگی بالخصوص اسلام آباد کے معاملات سے اپنے اپنے سفیروں اور ممالک کو تین تین گھنٹے بعد صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں، اس سلسلہ میں مانیٹرنگ سیل اپنی اپنی رپورٹنگ بذریعہ ٹی وی چینلز اور دیگر ذرائع سے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔
سفارتخانے