نمائندہ جرگے نے فاٹا اصلاحات رپورٹ متفقہ طور پر مسترد کر دی: فضل الرحمن
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نمائندہ جرگے نے فاٹا اصلاحات رپورٹ کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔ فاٹا اصلاحات پر نمائندہ جرگے کا تین گھنٹے اجلاس ہوا۔ جرگے کا موقف ہے کہ فاٹا کے سیاسی مستقبل کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 18 دسمبر کو پشاور میں قبائل امن کانفرنس کریں گے۔ قبائل کے سیاسی مستقبل کے فیصلے کا اختیار اس جرگے کو دیا ہے۔ کنونشن سنٹر میں اتفاق رائے کو اس رپورٹ کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا۔ سرتاج عزیز نے مجھ سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور فاٹا اصلاحات رپورٹ تحفظات پر بات کی۔
فضل الرحمن