• news

لاہور : 32لاکھ سے زائد کے ڈاکے‘ 4کاریں‘ 10موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوﺅںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں،موٹر سائیکلےںاور دےگر سامان لوٹ لےا۔ ڈاکوو¿ں نے چو ہنگ کے رہائشی اقبا ل سلیم کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر8لاکھ، نشتر کالونی میںطارق کے گھر سے 5لاکھ، کاہنہ کے علا قہ میں ساجد کے گھر سے4لاکھ، شفیق آباد میںشاہد کے گھر سے2 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان، ہئےرکے علاقہ میں یاسین اور اس کی فیملی سے5 لاکھ، مغلپو رہ میں ارشد اور اس کی فیملی سے 3لاکھ، لٹن روڈ میں سلیم اور اس کی فیملی سے ڈےڑھ لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،ستوکتلہ میںرفیق سے 2لاکھ اور موبائل فون،چوہنگ میں رفیق سے سوا لاکھ اور موبائل فون،گلشن اقبال میں نفیسہ سے 22ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے شمالی چھاﺅنی میں سے عامر،سبزہ زار میں منیر ،سمن آباد میں وحید ، اسلام پورہ میں سے فاروق کی گاڑیاں جبکہ سول لائن سے عظمت پرانی انارکلی سے وقار،لٹن روڈ سے منان،ڈیفنس بی سے وکی فیکٹری ایریا سے افضل سبزہ زار سے شوکت،ستوکتلہ سے واصف،ٹاﺅن شپ سے علی کی مو ٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔ فیروزوالہ میں ڈاکو¶ں نے گن پوائنٹ پر حیدر علی سے موٹر سائیکل‘ نقدی‘ موبائل دکاندار نواز سے نقدی‘ موبائل چھین لئے جبکہ بتی والا چوک میں شہزاد احمد کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔
ڈاکے

ای پیپر-دی نیشن