• news

قصور: رینجرز کی فائرنگ سے 2 بھارتی سمگلر ہلاک، 2 فرار

قصور(نامہ نگار)قصور کے نواحی سرحدی گاﺅں میں رینجرز کی فائرنگ سے دو بھارتی سمگلرز ہلاک، دو فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چار نامعلوم بھارتی سمگلرز سرحدی گاﺅں صدر کے نزدیک سے پاکستان کی حدود میں داخل ہو رہے تھے کہ ڈیوٹی پر مامور رینجرز اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے رینجرز اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔رینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو نامعلوم بھارتی سمگلر ہلاک جبکہ دو بھارت کی طرف بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔قصور رینجرز نے ہلاک ہونے والے سمگلرز سے 97بوتل انڈین شراب۔بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ بر آمد کر لیا۔پولیس تھانہ منڈی عثمان والا مصروف تفتیش ہے۔
سمگلرز

ای پیپر-دی نیشن