• news

وہاڑی : سب انسپکٹر کا بیوہ اسکی بیٹی، بیٹے پر تھانہ میں وحشیانہ تشدد

وہاڑی(نامہ نگار) تھانہ ٹبہ سلطان پور کے سب انسپکٹر کا بیوہ خاتون اس کی بیٹی، بیٹے پر کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھ کر وحشیانہ تشدد گالی گلوچ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی کی رہائشی خاتون رسولاں بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے داماد کو تھانہ ٹبہ سلطان پور کی پولیس نے مسلسل دو دہفتے سے بے وجہ گرفتار کر رکھا ہے جس سے ملنے کے لیے میں میری بیٹی عظمی اور میرا بیٹا رﺅف تھانے گئے ایس ایچ او نے انکار کردیا کہ اس نام کوئی بندہ ہمارے پاس نہیں ہے۔ ہماری مسلسل منت سماجت کرنے پر سب انسپکٹر خالد کو غصہ آگیا اور ہمیں ماں بیٹی اور بیٹے پر تشدد شروع کردیا میری بیٹی اور میری مرد پولیس اہلکاروں نے تلاشی لی اور پاس موجود موبائل فونز اور مبلغ 400روپے بھی لے لیے اور ایک کمرے میں کئی گھنٹے بند کرکے حبس بے جا میں رکھا رسولاں بی بی کا مزید کہنا تھا کہ ڈی پی او وہاڑی سے ملاقات نہیں ہو پارہی آرپی او ملتان کو درخواست گزاری ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کرتے ہوئے ذمہ دران پولیس افسران کے خلاف کاروائی کریں رسولاں بی بی نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف آئی جی پنجاب سے بھی پرزور اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے۔
بیوہ تشدد

ای پیپر-دی نیشن