• news

ضلع اوکاڑہ کی حدود میں دفعہ 144 نافذ

اوکاڑہ(نامہ نگار) ڈی سی او سقراط امان رانا نے ضلع کی ریونیو حدود میں دفعہ 144کا نفاذ کر دیا ہے جس کے تحت ضلع کی ریو نیو حدود میں پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے ،غیر آئےنی مطالبات کے لئے جلسہ جلوس منعقد کرنے ، ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے ساتھ مظاہرہ کرنے ،کسی بھی فورس کی یونیفارم سے مشابہہ یونیفارم پہننے،قابل اعتراض تقاریر کرنے،گیس ماسک رکھنے اور اس کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔خلاف ورزی کرنےو الوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
اوکاڑہ/دفعہ 144

ای پیپر-دی نیشن