• news

قلات میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 3 کیمپ مسمار

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے ضلع قلات کے پہاڑی علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 3 کیمپ مسمار کر دئیے گئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سومالو میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران فورسز نے علاقے میں موجود کالعدم تظیم کے کارندوں کے تین ٹھکانے مسمار کئے بلکہ تین مسلح افراد کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن