• news

امریکہ : برہنہ سیلفی کے چکر میں طالبہ پولیس کی کار سے ٹکرا گئی

ٹیکساس(آئی این پی )امریکی ریاست ٹیکساس میں کالج کی ایک طالبہ گاڑی چلاتے ہوئے برہنہ سیلفی لینے کی کوشش میں پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ19 سالہ مرنڈا ریڈر کی گاڑی اس وقت پولیس کی کار سے ٹکرائی جب وہ سوشل میڈیا کی معروف سائٹ سنیپ چیٹ کے ذریعے اپنی برہنہ تصویر اپنے بوائے فرینڈ کو بھیجنے کی کوشش میں تھیں۔بدھ کے روز یہ واقعہ ہسٹن سے تقریبا ڈیڑھ سو کلو میٹر کے فاصلے پر بائرن میں پیش آیا۔

ای پیپر-دی نیشن