• news

فیصل آباد کے سائنسدان نے ٹماٹر کی ہائبرڈ قسم ساندل ایف ون متعارف کرا دی

لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ (پارب) کے مالی تعاون سے تحقیقاتی ادارہ سبزیات فیصل آباد کے سائنس دانوں نے ٹماٹر کی ہائبرڈ قسم ’’ساندل ایف 1-‘‘ متعارف کروائی ہے۔ اس قسم کی پیداواری صلاحیت 21 ٹن فی ایکڑ ہے اور چھلکا سخت اور موٹا ہونے کی وجہ سے یہ قسم دور دراز کی منڈیوں کے لئے انتہائی موزوں ہے۔پارب کے فراہم کردہ فنڈزسے تحقیقاتی ادارہ آلو ساہیوال نے آلو کی وائرس سے پاک قسم’’ایس ایچ ۔ 5‘‘ کا 120 ٹن پری بیسک بیج پیدا کر کے کاشتکاروں میں تقسیم کیاگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن