تحریک انصاف کا پیدل قافلہ گجرات پہنچ گیا
گجرات+ وزیرآباد (نامہ نگاران) تحریک انصاف کے صو بائی صدر اعجاز چوہدری کی قیادت میں اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے لاہور سے پیدل روانہ ہونے والا قافلہ گجرات پہنچ گیا۔ الحاج افضل گوندل نے استقبال کیا۔ کارکنوں کو کھانا نہیں دیا گیا جس پر بعض کارکنوں نے ریلی کا بائیکاٹ کیا۔ قبل ازیں وزیرآباد سے نامہ نگار کے مطابق قافلہ وزیر آباد میں قیام کے بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا۔ اس موقع پرسابق صدر پنجاب پی ٹی آئی اعجاز چوہدری، ایم پی اے ڈاکٹر نوشین اور دیگر رہنمائوں کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ شبیر سیال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہا ہے، ساری رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد ضرور پہنچیں گے، جگہ جگہ انکے ساتھیوں پر حملہ کیا گیا ہے ۔ ان کیسا تھ آنیوالی متعدد گاڑیاں اور ایمبولینسز بھی غائب کی گئی ہیں۔ 2 نومبر کو پاکستانی قوم ثابت کردیگی وہ چور، لٹیروں کے ساتھ ہیں یا ملک کیلئے اچھا سوچنے والوں کیساتھ، 2 نومبر کو فیصلہ ہوجائیگاکہ پاکستان چوروں کا ہے یا قائد اعظم محمد علی جناح کا۔