اسلام آباد:بوکھلاہٹ کا شکار ہم نہیں ہماری پیاری پیپلز پارٹی ہے: سعد رفیق
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں کہا ہے کہ کارکنوں پر تشدد کا الزام پراپیگنڈا ہے ، حفاظتی اقدامات عمرانی پلان کے مطابق ممکنہ تصادم سے بچنے کیلئے ہیں، پی ٹی آئی اور پولیس کے ممکنہ تصادم سے بچنے کیلئے اقدامات کئے بوکھلاہٹ کا شکار ہم نہیں ہماری پیاری پیپلز پارٹی ہے ، پی پی اور پی ٹی آئی میں ’’ اصلی تے وڈی‘‘ اپوزیشن بننے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ پی پی پی سے تنگ آ کر عوام نے انہیں ووٹ آئوٹ کیا اختلافات کے باوجود پی پی کو زندہ دیکھنے کے خواہاں ہیں۔