• news

پرویز رشید کی قربانی والی میری بات پوری ہوگئی ابھی تو پرچے کٹنے ہیں : شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن+ این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ متنازعہ خبر لیک کرنے میں 5 لوگ شامل تھے۔ ایک قربانی ہوگئی 4 باقی ہیں۔ جن میں 2 وزیر ایک بیوروکریٹ اور 2 اور لوگ ہیں۔ ابھی تو پرچے بھی کٹنے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم استعفی دیں تو عمران خان دھرنا ختم کر دیںگے۔ واضح رہے کہ شیخ رشید نے چند روز قبل کہا تھا کہ پرویز رشید کی قربانی قریب ہے انہوں نے کہا میری بات پوری ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن