عمران کی دھمکیاں خیر کی علامت نہیں‘ اداروں پر چڑھ دوڑنا سیاسی دہشتگردی ہے: چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے منفی اعلانات بڑھکیں دھمکیاں خیر کی علامت نہیں۔ پارٹی کے بانی ارکان کو دھوکہ دینے قوم کی امیدوں کو قتل کرنے والا خیبر پی کے میں ناکام ہونے والا اور اپنی بیویوں کو دھوکا دینے والا پارٹی انتخابات میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی نشاندہی پر دھاندلی کا نوٹس نہ لینے والا اور لوٹوں کے پانی سے سونامی لانے والا احتساب کی باتیں کرنے والا جھوٹا آدمی ملک کے لئے کیسے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔ اختر ڈار نے کہا کہ اداروں پر چڑھ دوڑنا سیاسی دہشت گردی ہے قوم کو سیاسی دہشت گردی کا بیج بونے والے عمران کی سوچ و فکر پر نظر ڈالنا ہوگی کیونکہ سیاسی دہشت گردی کا بیج درخت بن جائے گا تو اس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑے گا۔