62 فیصد عوام نے اسلام آباد بند کرنے کی مخالفت کر دی : گیلپ سروے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ اے پی پی) گیلپ سروے میں 62 فیصد عوام نے اسلام آباد بند کرنے کی مخالفت کر دی۔ رپورٹ کے مطابق 63 فیصد عوام کیطرف سے مارشل لاء کی مخالفت کی گئی ہے۔ جبکہ 84 فیصد افراد نے جمہوریت کے حق میں رائے دی۔ اسمبلی کی کارکردگی42 فیصد فوج کی 66 فیصد بہتری ہوئی ہے۔ اے پی پی کے مطابق گیلپ پاکستان کی طرف سے گیلانی ریسرچ فائونڈیشن کے سروے میں 67 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا ان کی خاندانی مالی حیثیت 1970ء کے مقابلہ میں اس وقت بہت بہتر ہے۔ جبکہ 15 فیصد کا کہنا تھا 1970ء جیسی ہی اور دو فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔