• news

مریم نواز کو لاہور بھیج دیا: فیصل واوڈا‘ جھوٹے بولنے والوں نے رسوائی سے سبق نہیں سیکھا اسلام آباد میں ہی ہوں‘ مریم کا جوابی ٹویٹ

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز کو وزیراعظم ہائوس سے لاہور بھیج دیا گیا جو تحریک انصاف کی پہلی فتح ہے‘ دوسری کامیابی تب ملے گی جب وزیراعظم نوازشریف بھی یہاں سے چلے جائیں گے۔ دوسری جانب مریم نواز نے تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے بیان کی تردید کردی۔ ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جھوٹ بولنے والوں نے ماضی کی رسوائی سے کچھ نہیں سیکھا‘ میں اسلام آباد میں ہی ہوں۔ دوسری جانب آن لائن کے مطابق مریم نواز نے شیخ رشیداحمد کو ٹویٹر اکائونٹ پر بلاک کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن