اشتعال انگیز تقریر کیس: متحدہ بانی فاروق ستارسمیت 50سے زائد ملزموں کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی(صباح نیوز)انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں بانی ایم کیو ایم، فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کے ایک بار پھرناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریرسے متعلق 3مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے بانی ایم کیو ایم، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، سلمان مجاہد، رشید گوڈیل، کیف الوری سمیت 50 سے زائد ملزموں کے ایک بار پھرناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت 5 نومبرتک ملتوی کردی۔