• news

وزیر کیڈ کی راولپنڈی میں جاں بحق ہونے والے بچے کے گھر جا کر تعزیت، لواحقین کو وزیراعظم کی طرف سے 10 لاکھ دینے کا اعلان

راولپنڈی(صباح نیوز) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیراعظم کی ہدایت پر جمعہ کو اپوزیشن کی ہڑتال کے دوران وفات پا جانے والے بچے محمد ابو بکر کے گھر گئے اور بچے کی ناگہانی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے بچے کے لواحقین کیلئے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ وزیر مملکت نے واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ شہر میں بدامنی پھیلانے والے احتجاج کے نام پر شہر کو بند نہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن