• news

ترکی: کرد باغیوں کا مارٹر حملہ‘ 3 فوجی ہلاک‘بغاوت کرنے والوں کو سزائے موت پارلیمنٹ کو تجویز دیں گے‘ :طیب اردگان

دیار بیکر (رائٹرز) ترکی کے شورش زدہ علاقے سکورسا میں کرد باغیوں کی طرف سے مارٹر حملے میں 3 فوجی مارے اور 5 زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے۔ عراقی سرحد کے قریب صوبہ ہلکاری میں یہ اہلکار کردوں کے خلاف آپریشن میں شریک ہیں جس کا مقصد جنگجوئوں کا اس علاقہ سے صفایا کرنا ہے۔ ادھر پی کے کے کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ ادھر ترک صدر طیب اردگان ناکام بغاوت میں ملوث افراد کیلئے سزائے موت کی تجویز پارلیمنٹ کو دیں گے‘ وہ اس پر غور کرے۔ یقین ہے منظوری مل جائے گی پھر معاملہ میرے پاس آئے گا میں بھی توثیق کر دوں گا‘ یہ جلد ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن