• news

سی پیک نہیں حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کررہے ہیں: اخترمینگل

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے کہا کہ سی پیک کی اہمیت بلوچستان اور گوادر کی وجہ سے ہے اوراس سارے منصوبے میں بلوچستان کی ترقی کے لیے صرف 90ملین خرچ ہورہے ہیں‘ وہ بھی ائیرپورٹ پاور پراجیکٹ اور ایکسپریس وے پر جبکہ گوادر کے باسی پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔ بلوچستان کے عوام ترقی چاہتے ہیں مگر اس طرح کی ترقی نہیں جو ان کی تباہی کا سبب بنے۔ سی پیک کی مخالفت ترقی کے خلاف نہیں بلکہ استحصال پر مبنی پالیسیوں کے خلاف کی جارہی ہے۔ پاکستان پنجاب ہے اور پنجابی ہی اصل پاکستان ہے‘ بلوچستان خطرات اور سازشوں میں گھرا ہوا ہے اور ایک پارٹی تن تنہا ان خطرات کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کی تمام پارٹیاں بشمول باشعور طبقات وکلائ‘ دانشور‘ ڈاکٹرز اور دیگر ایک ہی نقظے پر آکر یکجا ہوجائیں تاکہ سازشوں کو نا کام بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار پنجگور میں وکلاء اور سیاسی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن