فوجی خاندان سے تعلق سب کچھ کرنے کا لائسنس نہیں‘ خاتون کا پتھراٹھا کر خاندان کا بتانا‘ فوج کو بدنام کرنے کے مترادف ہے: وزیر داخلہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ فوجی خاندان سے تعلق کسی کو سب کچھ کرنے کا لائسنس دیدیتا ہے۔ انہوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ کسی خاتون کا پتھر اٹھا کر یہ کہنا کہ وہ فوجی خاندان سے تعلق رکھتی ہے، فوج کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔ میرا خود فوجی خاندان سے تعلق ہے میں ایک فوجی کا پوتا ہوں‘ ایک فوجی کا بھائی ہوں‘ تین فوجیوں کا بہنوئی ہوں۔ میرے بھتیجے اور کزنز فوج میں ہیں تو کیا پر مجھے سب کچھ کرنے کا لائسنس مل گیا ہے۔