پرویز رشید، طلال اور دانیال عزیز متحدہ کے بانی سے ملاقاتیں کرتے ہیں، نبیل گبول، دھرنے کی حمایت کا اعلان
کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی احتجاجی تحریک اور دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت خود پاکستان توڑنے کی سازش کر رہی ہے۔ مودی کوبھارتی فوج بارڈر پر مصروف رکھنے کی بات کی ٹیپ بھی موجود ہے، پرویز رشید، طلال چوہدری اور دانیال عزیز متحدہ کے بانی سے ملاقاتیں کرتے ہیں، الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے ہمیں کوئی اچھا جواب نہیں ملتا، اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے ساری اپوزیشن جماعتوں کو عمران خان کے ساتھ ہونا چاہیے، حکومت کے حمایتی جماعتیں سوچ لیں کہ پاکستان کو بچانا ہے یا نوازشریف کو کراچی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال کو نقصان پہنچانے کیلئے حکمران خود کوشش کررہے ہیں، حکمرانوں نے خون خرابے کو سازش بنا رکھی ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے اور آخری سانسیں لے رہی ہے۔