خواجہ آصف کی دبئی سے وطن واپسی اب تیرا کیا ہوگاکالیا:وزیردفاع
اسلام آباد (صباح نیوز) قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، وزیر دفاع خواجہ آصف دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔خواجہ آصف گزشتہ روز اہل خانہ کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے دبئی گئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ الحمداللہ وطن واپس پہنچ گیا ہوں، اب تیرا کیا بنے گا کالیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے استعفے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک درباری ہٹا دیا گیااور دوسرا بھاگ گیاہے۔قبل ازیں قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر فیڈ کرنے کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز وفاقی وزیر پرویز رشید سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا تھا۔