• news

عمران جان لیں سکیورٹی اجلاس میں صرف سول عسکری حکام ہوتے ہیں، بلاول کا ماں کو کھونا ناقابل تلافی نقصان ہے: مریم نواز

لاہور (آن لائن+ آن لائن) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے عمران خان کا گراف نیچے آنے کا سبب جھوٹ اور الزامات ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو حکومتی امور کا پتہ ہے تو جان لیں سکیورٹی اجلاسوں میں صرف سول، عسکری حکام ہوتے ہیں۔ آئی این پی کے مطابق ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا بلاول کا اپنی ماں کو کھونا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اپنے پیغام میں شہید بی بی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن