• news

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا‘ نیروبی کے ہسپتال میں حالت بہتر

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق کراچی پولیس چیف اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہوگئے‘ انہیں کینیا کے شہر نیروبی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ شاہدحیات ان دنوں سٹاف کالج لاہور میں 4ماہ کی ٹریننگ پر ہیں اور دوران تربیت سٹڈی ٹور پر وفد کے ہمراہ کینیا گئے جہاں انکی طبیعت خراب ہوگئی۔ شاہدحیات کی اہلیہ نیروبی پہنچ گئیں‘ شاہدحیات کی حالت بہتر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن