• news

.وزارت سے کیوں الگ ہوا، وقت آنے پر سب سامنے آ جائیگا: پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزارت سے کیوں الگ ہونا پڑا، وقت آنے پر سب سامنے آ جائے گا۔ کوئی ایسی بات یا عمل نہیں کیا جس پر ندامت ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت قیادت کی امانت تھی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میرے لئے قابل عزت جمہوریت قیادت اور جماعت سے وابستگی ہے۔ میری ثابت قدمی پر کبھی حرف نہیں آ سکتا۔ میری پہچان وزارت نہیں سیاسی کارکن ہونا ہے۔ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانی دینا پڑی تو دریغ نہیں کروں گا۔ لیگی کارکن کی حیثیت سے کردار ادا کرتا رہوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن