ٹیسٹ میچزمیں کپتانی ‘مصباح الحق نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں کپتانی کا عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بطور کپتان شرکت کرکے مصباح الحق نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔یہ بطور کپتان مصباح الحق کا 49 واں ٹیسٹ میچ ہے جبکہ بطور ٹیسٹ کپتان میچز کی نصف سنچری مکمل کرنے کے لیے انہیں مزید ایک میچ درکار ہے۔سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں میں کپتانی کا ریکارڈ عمران خان کا تھا جنہوں نے48 میچز میں کپتانی کی تھی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچز بطور کپتان کھیلنے کا اعزاز جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم سمتھ کے پاس ہے جنہوں نے109 میچز میں قیادت کی۔