گیپکو نے واپڈا انٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور+ فیصل آباد (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) گیپکو نے 47واں واپڈا انٹر یونٹ سرکل سٹائل کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ میپکو نے ٹورنامنٹ میں دوسری جبکہ فیسکو نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 3 روزہ ٹورنامنٹ کا اہتمام فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن اور واپڈا سپورٹس بورڈ نے کیا تھا۔چیئرمین واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے سرپرست اعلیٰ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، جنہوںنے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور انعامات دیئے ۔ چیئرمین نے گیپکو ٹیم کے لئے ایک لاکھ روپے ، میپکو ٹیم کے لئے 75 ہزار روپے اور فیسکو ٹیم کے لئے 50 ہزار روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔کمشنر فیصل آباد ڈویژن مومن آغا، خرم مختار، چوہدری جاوید کمال، سلیم بھٹی، احسان صدیقی، مجاہد پرویز چٹھہ بھی موجود تھے۔