• news

لاہور:جمہوریت میں شہر بند کرکے قوم کو عذاب میں ڈالنے کا کہاں لکھا ہے: ڈاکٹرقدیر

لاہور(آئی این پی) محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ طاقت کے بل بوتے پر’’تبدیلی‘‘ کی سازشیں ملک میں انتشار کے سوا کچھ نہیں‘ تحریک انصاف نے سیاست میں گالی گلوچ کا کلچر متعارف کرایا ہے‘ ملک کی بقا صرف اور صرف آئین وقانون کی حکمرانی سے ہی ممکن ہے‘ جمہوریت کیخلاف سازشیں کر نیوالے ملک اور قوم کے دشمن ہیں قوم انکو مسترد کر دے گی۔ ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ جمہوریت میں کہاں لکھا ہے کہ شہروں کو بند کر کے عوام کو عذاب میں مبتلا کیاجائیگا؟۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی شہروں کو بند کرنے کی پالیسی کسی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں مگر بدقسمتی سے تحریک انصاف اقتدار میں آنے کیلئے بے چین ہے۔ وہ جمہوریت آئین وقانون کو بھی کچھ نہیں سمجھ رہے۔ تحریک انصاف والوں کو چاہیے وہ آئندہ عام انتخابات کا انتظار کریں اور تبدیلی کا فیصلہ صرف عوام کے ووٹوں کے ذریعے ہونا چاہیے۔ ملک کی بقا صرف جمہوریت، آئین اور قانون سے ہی ممکن ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن