سرکاری لیب 4ماہ سے غیر فعال مقامی ادویہ ساز کمپنیوں کی ٹیسٹ رپوٹس التواء کا شکار
لاہور (نیوز رپورٹر) ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے اجلاس میں حکومتی نااہلی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ صحت کے شعبے میں مجرمانہ غفلت برتی جا رہی ہے۔ ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس نور محمد میر کی زیرصدارت ہوا جس میں کہا گیا کہ گذشتہ 4 ماہ سے سرکاری لیب غیرفعال ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی ادویہ ساز کمپنی کی ٹیسٹ رپورٹس التوا کا شکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن دنیا کے 78 فیصد ڈرگ ادویات انڈیا سے فراہم کرتا ہے۔ ہماری ملک کی صنعت روز بروز زوال پذیر ہو رہی ہے اور قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے عام آدمی کی جیب پر کئی گنا بوجھ پڑ رہا ہے۔