اللہ تعالیٰ کی بندگی ایسے کرو جیسے وہ تمہیں دیکھ رہا ہے:علامہ اسلم صدیقی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمداسلم صدیقی نے درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص نے اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دی‘ یہ اس کے لئے بڑا کام ہے۔ اللہ کی بندگی ایسے کرو جیسے وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔ جیسا احساس ہوگا ویسا ہی امر ہوگا۔ حسن سلوک بھی احسان کا حصہ ہے اور عبادت صرف اللہ کی کرو۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔