ایل ڈی اے میں ریکارڈ مینجمنٹ کا کام اتوار کی چھٹی کے باوجود تیسرے روز بھی جاری رہا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ریکارڈ مینجمنٹ کا کام اتوار کو چھٹی کے باوجود تیسرے روز بھی جاری رہا - ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے ذاتی طور پر دفتر کے مختلف حصوں میں جا کر اس کام کی نگرانی کی اور ہر سکیم کی فائلوں کو علیحدہ علیحدہ ترتیب وار محفوظ کرنے‘ ان کی فہرستیں بنانے ‘ ان کی فوری اور بآسانی دستیابی یقینی بنانے اور صرف نامزد اہلکاروں کو ہی ان تک رسائی دینے کے لئے متعلقہ ڈائریکٹروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔