سی پیک منصوبے وزیر اعظم اور فوج کی زیرِ نگرانی مکمل ہونگے: پرویز ملک
لاہور(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے مخالف دشمن یہ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی نہ کرے،اور سی پیک پراجیکٹ معاہدہ پر عمل درآمد نہ ہو، اس کیلئے پاکستان کے اندرونی و بیرونی قوتیںپاکستان کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بننے میں مصروف ہیں،دشمنان پاکستان جان لیں سی پیک سمیت تمام پراجیکٹس پاک فوج کی نگرانی اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سرپرستی میں ہی مکمل ہوں گے،اپوزیشن کو ملکی ترقی کا غم کھائے جا رہا ہے۔