• news

گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیراہتمام پنجاب بھر میں آج احتجاجی مظاہرے ہونگے

لاہور (سٹاف رپورٹر)گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کے راہنمائوں ظفر جمیل ، سید سجاد اکبر کاظمی، چوہدری صفدر ، رانا عطاء محمد، اسلم گھمن، رانا سلطان محمود ، ٖظفر اقبال روانہ، رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ آج 31 اکتوبر لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام پُرا من احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اساتذہ کا کوئی سیاسی یا مذہبی ایجنڈا نہیں ہم صرف اور صرف اپنے مطالبات جن کو محکمہ تعلیم تسلیم کر چکا ہے ان پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔ جبکہ آئین پاکستا ن پُرامن احتجاج کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن