• news

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تصدیق کیلئے رحیم یار خان میں بائیو میٹرک سسٹم نافذ کر دیا گیا: ماروی میمن

لاہور (پ ر) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تصدیق کیلئے رحیم یار خان میں بھی بائیو میٹرک سسٹم نافذ کر دیا گیا۔ پروگرام نے اپنے آغاز سے ہی ادائیگی کو شفاف رکھا ہے۔ اب پروگرام کے تحت بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ادائیگی کی جائیگی۔ وزیر مملکت اور چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے بتایا کہ رحیم یار کان میں اب کارڈ کے ذریعے بھی ادائیگی ہوگی۔ وہ کارڈ کے ذریعے بنک سے رقوم نکلوا سکیں گے۔ اس اقدام سے لوگوں کے وقت اور دور جانے سے بچت ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن