• news
  • image

قبرستان میانی صاحب کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرا لی گئی

لاہور (خبرنگار) ضلعی انتظامیہ نے قبرستان میانی صاحب کی کروڑوں روپے مالیت کی تقریبا 30 کنال زمین پر کیا گیا پختہ قبضہ اتوار کی شام مسمار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بہاولپور روڈ پر چوبرجی کے قریب قبرستان میانی صاحب کی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی زمین پر کمرشل تعمیرات کا سراغ دو سال پہلے لگا کر اسے مسمار کر دیا تھا۔ بعد ازاں اس جگہ پر ضلعی انتظامیہ کے کچھ افسران کی غلطی سے دیوار تعمیر نہ ہو سکی جس کی وجہ سے قبضہ مافیا نے اس جگہ دوبارہ قبضہ جما لیا۔ ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) اسفند یار بلوچ نے قبضے کا علم ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر ارشد بھٹی کو مسماری کا حکم دیا جنہوں نے گذشتہ روز قبضہ گروپ کی مزاحمت کے باجود کرینوں کی مدد سے پختہ قبضہ ختم کرا دیا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن