مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد نوازشریف نے مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مقرر کردیا ہے وہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی وہ قبل ازیں وزارت داخلہ کی پارلیمانی سیکریٹری تھیں ۔مریم اورنگزیب مسلم لیگ (ن) کی سرکردہ خاتون رہنما ہیں اور وہ 2013کے انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ مریم اورنگ زیب کی بحیثیت پارلیمانی سیکرٹر ی کارکردگی شاندار رہی ہے جس کے بعد انہیں وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے مریم اورنگ زیب کی تقرری کی منظوری دے دی وہ وفاقی وزیر پرویز رشید کی جگہ کام کریں گی۔ مریم اورنگ زیب خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی منتخب ہوئیں تھیں وہ آج منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی اور ان سے صدر مملکت ممنون حسین حلف لیں گے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب متحرک اور محنتی ٹیم ممبر ہیں۔ اللہ تعالیٰ مریم اورنگزیب کو کامیابی عطا کرے۔