• news

خیبر پی کے حکومت اسلام آباد کی طرف بڑھنے والے مسلح گروپس کو روکے، وفاق کا مراسلہ

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی سیکرٹری داخلہ عارف احمد خان نے چیف سیکرٹری خیبر پی کے کو مراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس ہیں کہ خیبر پختونخوا سے مسلح گروپس اسلام آباد کی طرف مارچ کر نے والے ہیں جن کا ارادہ اسلام آباد کو مفلوج اور عوام کو یرغما ل بنانا ہے، صوبائی وزراء اور کابینہ ارکان مسلح گارڈز کے ہمراہ مارچ کی قیادت کریں گے، ایسا کرنا قوانین اور امن عامہ کی سنگین خلاف ورزی ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد مین کسی احتجاج کی اجازت نہیں دی، صوبائی حکومت مسلح گروپس کو اپنی حدود میں ہی روکنے کیلئے اقدامات کرے، خیبر پی کے حکومت کا ذمہ داری پوری نہ کرنا آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی ہوگی۔ وزارت داخلہ کی ایڈوائس سے صوبائی کابینہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کو آگاہ کیا جائے۔ صوبائی حکومت اسلام آباد کی جانب بڑھنے والی منظم تحریک کو روکے۔ خیبر پی کے حکومت نے اقدامات نہ کئے تو ذمے دار خود ہو گی۔ ایسے احتجاج قانون کے خلاف ہیں، اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن