عمران کے 50پش اپس، جہانگیر ترین پیچھے ہٹ گئے‘بنی گالہ میں موسیقی کی دھنیں، غلیل اور نعروں کے ساتھ کارکنوں کا رقص
اسلام آباد(نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے پش اپس لگانے شروع کر دیئے ہیں۔ عمران خان نے پچاس پش اپس لگائے، سلمان احمد اور دیگر رہنما بیچ میں ہمت ہار بیٹھے جبکہ جہانگیر ترین نے پیچھے رہنے میں ہی بہتری جانی۔ تحریک انصاف دھرنے کی تیاری میں مگن ہے اور دوسری جانب حکومت اسے روکنے کے در پے ہے۔ چیئر مین پی ٹی آئی نے پش اپس لگائے تو کارکن غلیل اور نعرے بازی کے ساتھ ناچ گانے میں بھی مگن ہیں۔ یوں بنی گالہ کا رخ کرنے والوں کا دن گزرتا ہے۔ عمران خان نے پش اپس لگا کر ان کے حوصلے بڑھائے، عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود کارکن تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد نعرے لگا کر جوش بڑھاتے رہتے ہیں۔ موسیقی کی دھنیں بھی بنی گالہ کی فضا میں بکھر ی ہوئی ہیں۔ مختلف شہروں سے یہاں آنے والے اپنے اپنے انداز سے محو رقص ہیں۔ عمران خان کی رہائش گاہ پہنچنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کا دن کافی مصروف گزرتا ہے ۔ انہیںانتظار ہے دھرنے کے دن کا۔ دھرنا ہوگا؟ نہیں ہو گا؟ کیسا ہو گا؟ ان سب سوالوں کے جواب آنے میں زیادہ دیر باقی نہیں۔