• news

عمران سے ملنے کی کوشش، گارڈز نے تشدد کر کے کارکن کو لہو لہان کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) عمران خان سے ملاقات کی کوشش میں گارڈز نے تشدد کر کے کارکن کو لہو لہان کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق بنی گالا میں عمران خا ن کی میڈیا سے گفتگو کے بعد ایک کارکن نے ملنے کی کوشش کی جس پر عمران خان کے گارڈز نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا یا اور مار مار کر لہو لہان کر دیا ۔ کارکن کے منہ اور ناک سے خون بہنے لگا جس کے بعد اس نے شور مچا نا شرو ع کردیا۔ عمران خان کارکن سے ملے بغیر ہی اپنی رہائش گاہ کے اند رچلے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکن نے عمران خان کی میڈیا ٹاک کے دوران بھی نعرے بازی کی جس پر گارڈز اور دیگر کارکنوں نے اسے خاموش کرانے کی کوشش کی مگر وہ بار بار نعرے بازی کرتا رہا تاہم جب میڈیا ٹالک ختم ہوئی تو وہ عمران خان سے ملاقات کیلئے آگے بڑھا جس پر عمران خان کنارہ کشی کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے مگر گارڈز نے اس پر مکوں اور گھونسوں کی بارش کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تاہم بعد میں گارڈز نے اسے منانے کی کوشش کی اور اپنے ساتھ بنی گالہ کے اندر لے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن