• news

سعودی وزیر مالیات کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

ریاض(صباح نیوز)سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین نے ایک شاہی فرمان کے تحت مملکت کے وزیرمالیات ابراہیم العساف کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے بعد کپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کے سربراہ محمد الجدعان کو نیا وزیر مالیات مقرر کیا ہے۔ العساف کابینہ میں بطور وزیر مملکت بدستور شامل رہیں گے۔پیر کی شب جاری ہونے والے شاہی فرامین میں محمد القاسم کو سعودی ہلال احمر کا اعلیٰ اختیاراتی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ نیز ہشام الجضعی جنرل اتھارٹی فار فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن