• news

اسلام آباد:عمران کے لال حویلی نہ آنے پر دکھ ہوا، جنگ کے عالم میں گلے شکوے نہیں کرتے: شیخ رشید

(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو مودی کے ہاتھوں بیچنے والوں کیساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا، پاک فوج فیصلہ کرے کہ ان حکمرانوں نے طیب اردگان کے ساتھ رہنا ہے یا جمہوریت کے ساتھ، جس طرح 28 اکتوبر کو نکلا تھا 2نومبر کو بھی نکلوں گا۔ سپریم کورٹ کے باہر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ2 نومبر کو ہم لوگ لال حویلی لیاقت باغ یا چاندنی چوک سے نکلیں لیکن ہر صورت بنی گالہ پہنچیں گے اور عوام سے بھی کہتا ہوں کہ ملک بچانے اور عمران خان کا ساتھ دینے کے لئے باہر نکلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 28 اکتوبر کو لال حویلی آنا چاہئے تھا لیکن مجھے ان کے نہ آنے کا کوئی دکھ نہیں کیونکہ ہم جنگ کے عالم میں گلے شکوے نہیں کرتے، جو کام پرویز خٹک نے کیا ہے میں اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہاں مجھے دکھ ضررو ہوا عمران کو آنا چاہیے تھا۔ میں عمران کے ساتھ ہوں، تحریک انصاف کا مجھے کچھ پتہ نہیں کوئی کیا کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن