• news

سازشیں کرنے سے کبھی کامیابی نہیں ملتی، افراتفری، انارکی پھیلانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی: مریم نواز

 (صباح نیوز) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، امید ہے شکست خوردہ عناصراپنی شکست سے کچھ سیکھیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا وزیراعظم نوازشریف نے بائیس اپریل کو ہی سپریم کورٹ سے کمیشن بنانے کی درخواست کردی تھی۔ لوگوں کی عزتیں اچھالنے سے کبھی عزت نہیں ملتی، جبکہ سازشیں کرنے سے کبھی کامیابی نہیں ملتی۔ 

ای پیپر-دی نیشن