سپریم کورٹ کی جانب سے کمشن بنانے کے فیصلے پر سب کو مبارکباد:پرویزخٹک
صوابی (نوائے وقت نیوز) عمران خان کے یوم تشکر منانے کے اعلان کے بعد پرویز خٹک نے کارکنوں کو مبارکباددیتے ہوئے صوابی انڈر چینج پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کمشن بنانے کا فیصلہ کر دیا ہے، سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آج اسلام آباد میں بھرپور شرکت کریں گے۔ پرویز خٹک کے اعلان کے بعد کارکنوں نے بھرپور نعرے لگائے۔