اسلام کا مذاق اڑانے پر جمناسٹ پر دو ماہ کی پابندی
لندن (بی بی سی رپورٹ) برطانوی جمناسٹ اور چار مرتبہ اولمپکس میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ لوئی سمتھ پر اسلام کا مذاق اڑانے کے الزام میں دو ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ میڈیا کو لیک کیے جانے والے ایک وڈیو میں جسے لوئی سمتھ نے خود ریکارڈ کیا تھا انہیں اس وقت قہقے لگاتا ہوا دکھایا گیا ہے جب ریٹائرڈ جمناسٹ لیوک کارسن اسلامی عبادات کی نقل اتار رہے ہیں۔