محمد رفیع پر نازیبا جملہ ‘ بیٹے شاہد کی فلمسازکرن جوہر پر شدیدتنقید
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی فلم 'اے دل ہے مشکل' پھر تنازع کا شکار ہوگئی ۔ گلوکار مرحوم محمد رفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے فلم میں والد کے حوالے سے جملہ پر کرن جوہر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سین کے دوران اداکارہ انوشکا شرما نے کا کہنا تھا کہ 'محمد رفیع گاتے نہیں، روتے تھے۔شاہد رفیع کا کہنا تھا کہ یہ بہت بے عزتی کی بات ہے، مجھے کرن جوہر پر شرم آرہی ہے، وہ کرن جوہر سے معافی نامے کی امید کررہے ہیں، 'جو نقصان ہونا تھا ہوگیا، بہت سے لوگوں نے فلم دیکھ لی۔