• news

بین الاقوامی ماہرین کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا 10روزہ تفصیلی دورہ ، چیئر مین واپڈا سے ملاقات

لاہور (نیوزرپورٹر) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے 10 روزہ تفصیلی دورے کے بعد بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل پینل نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ)سے ملاقات کیا ۔بین الاقوامی ماہرین کا یہ پینل عالمی طور پر ڈاکٹر مارٹن وی لینڈ اور ڈاکٹر جوہان گولسر پر مشتمل ہے ۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی انتظامیہ بھی ملاقات کے دوران موجود تھی ۔بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل پینل نے پراجیکٹ کی تمام سائٹس پر تعمیراتی پیش رفت کی تعریف کی اور کہا کہ تعمیراتی کام کی رفتار برقرار رہنی چاہیے۔ اُنہوں نے اِس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔کہ اپریل 2016 ء میں اُنہوں نے اپنے گزشتہ دورے میں جو سفارشات پیش کی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن