2 ترقیاتی سکیموں کے لیے 5 ارب 38 کروڑ کے فنڈز کی منظوری
لاہو ر ( کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 26 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 5 ارب38 کروڑ 35لاکھ 7ہزار روپے کی منظوری دی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب محمد جہانزیب نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔